9 جولائی، 2015، 2:59 PM

پاکستان میں حضرت علی(ع) کا یوم شہادت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

پاکستان میں حضرت علی(ع) کا یوم شہادت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

پاکستان بھر میں شیر خدا ،شاہ لافتی امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا گيا ہے اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں شیر خدا ،شاہ لافتی امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا گيا ہے اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستان بھر میں حضرت علی (ع) کے یوم شہادت کے سلسلے میں برآمد ہونے والے جلوسوں کی حفاظت کے لئے سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ جلوسوں کی گزرگاہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے اور برآمد ہونے والے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ کراچی میں نشترپارک سے برآمد ہونے والاجلوس حسینیاں ایرانیاں میں ختم ہوگا جس کی سکیورٹی کےلیے11 ہزارپولیس اہلکارتعینات کردیئے گئے ہیں اور ایم اے جناح روڈ سے منسلک تمام گلیوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔ کراچی میں پہلی مرتبہ بم ناکارہ بنانے کے لئے روبوٹ کا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈی نامی ریمورٹ کنٹرول روبوٹ جدید کیمروں اور رائفلز سے لیس ہے جو بم کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ادھر لاہور میں حضرت علی (ع) کی شہادت کے سلسلے میں نکالاجانے والا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا جب کہ جلوس کی سکیورٹی پر 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے۔ اسی طرح پشاور میں حضرت علی (ع) کی شہادت کی مناسبت کے موقع پر سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے،ایس ایس پی آپریشنز میاں سعید کے مطابق جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے 2 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں اور جلوسوں کے راستے پر دکانیں اور مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی جب کہ گزرگاہوں کو بم ڈسپوزل یونٹ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے کلئیر کرایا جارہا ہے۔ پاکستان میں یزید ،معاویہ اور ہندہ جگر خوارہ کے ماننے والوں کی جانب سے عزادارون پر حملے کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہندہ جگر خوارہ معاویہ کی ماں اور یزید کی دادی ہے۔

News ID 1856475

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha